ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / آر ایس ایس کو اختیار نہیں کہ وہ مجاہد آزادی دورے سوامی سے سوال کریں : ایس آر ہیرے مٹھ

آر ایس ایس کو اختیار نہیں کہ وہ مجاہد آزادی دورے سوامی سے سوال کریں : ایس آر ہیرے مٹھ

Sat, 29 Feb 2020 18:44:09    S.O. News Service

باگلکوٹ:29؍فروری(ایس اؤنیوز)ویر ساورکر کی طرف انگریزوں کو معافی نامہ لکھ کر دینے کے سوا آر ایس ایس ، سنگھ پریوار کا آزادی کی جدوجہد میں کوئی کردار نہیں ہے، سچائی یہ ہے تو مجاہد آزادی دورے سوامی سے پوچھنے والے یہ کون ہوتےہیں ؟ ۔ کہتے ہوئے سماج پریورتنا سمودایا کے لیڈر ایس آر ہیرے مٹھ نے آرایس ایس سے سوال کیا ۔

شہر میں سنیچر کو پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ہیرے مٹھ نے کہاکہ بسن گوڈاپاٹل یتنال کا عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے اس طرح اشتعال انگیز بیانات دینا ٹھیک نہیں ہے، یتنال ہی نہیں ایسے جتنے بھی لوگ زبان کو کھلا چھوڑتے ہیں فوری طورپر ان پر لگام کسنے کا مطالبہ کیا۔

امیت شاہ استعفیٰ دیں: ملک کی تقسیم اور 80کے دہےمیں سکھ فسادات کے بعد دہلی میں کوئی بڑا فساد نہیں ہواتھا۔ فسادات کے دوران پولس کا خاموش تماشائی بنے رہنا شرم کی بات ہے، اگر امیت شاہ کو شرم ، عزت ہے تو وہ فوری استعفیٰ دیں۔ورنہ وزیر اعظم نریندر مودی خود انہیں نکال باہر کرنے کی مانگ کی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے راتوں رات دہلی ہائی کورٹ کے منصف کا تبادلہ دیکھیں تو محسوس ہوتاہے کہ پھر ایک بار ہم لوگ ایمرجنسی کے دور میں ہیں۔ اس کے خلاف ملک میں  آزادی کی دوسری جدوجہد کے پورے امکانات نظرآنے کا خیال ظاہر کیا۔


Share: